1
کیا خواتين کو معاشرتی، نجی يا تفريحی مقاصد کے ليے گاڑی چلانے کی اجازت ہے؟
اگر شرعی پردہ کی پابندی کریں تو پھر چلا سکتی ہیں۔
2
کیا کسی لڑکی کے لیے کسی لڑکے کو یہ بتانا جائز ہے کہ وہ اسے پسند کرتی ہے؟ اگر جائز نہیں ہے اور وہ لڑکی پہلے ہی اس لڑکے کو یہ بات بتا چکی ہے، تو پھر وہ لڑکی کیا کرے؟
اگر لڑکا اسلامی و ایمانی نقطۂ نگاہ سے اس لڑکی کا کفو ہے تو پھر اس حقیقت کے اظہار میں کوئی خاص قباحت نہیں ہے تاکہ اس کے نتیجے ميں دونوں رشتۂ ازدواج ميں منسلک ہو سکیں۔ واللہ العالم و العاصم۔
3
کیا ایک عورت کے لیے جماعت کرانا جائز ہے جس میں مرد بھی اس کی اقتدا کر رہے ہوں؟
عورت عورتوں کو تو نماز پڑھا سکتی ہے مگر کسی مرد کے لیے عورت کی اقتداء میں نماز پڑھنا جائز نہیں ہے۔