1
میرے ایک ایرانی دوست نے بتایا ہے کہ متعہ والدین کی اجازت کے بغیر بھی کیا جا سکتا ہے۔ کیا یہ جائز ہے؟
اگر لڑکی بالغہ و عاقلہ ہو مگر ہو باکرہ اور اس کا ولئ شرعی یعنی باپ یا دادا موجود ہو تو محقق علماۓ شیعہ کے نزدیک اس کے ولئ شرعی کی اجازت ضروری ہے۔
ہاں مگر (1) اگر لڑکی باکرہ نہ ہو بلکہ مطلقہ یا بیوہ ہو یا (2) باکرہ تو ہو مگر اس کا کوئی ولئ شرعی موجود نہ ہو تو پھر کر سکتی ہے۔ واللہ العالم۔