1
کیا ہم خاندانی منصوبہ بندی کے لیے کوئی بیرونی شے استعمال کرسکتے ہیں؟
جب کسی معقول وجہ سے میاں بیوی دونوں وقفہ رکھنا چاہیں تو پھر کوئی بھی مانع حمل چیز اندرونی یا بیرونی طور پر استعمال کرسکتے ہیں۔ ہاں البتہ مستقل طور پر نس بندی یعنی مرد یا عورت کو ہمیشہ کے لیے ناقابل تولید بنانا جائز نہیں ہے۔ مگر اس صورت میں کہ جب ماہر ڈاکٹر یہ فیصلہ کریں کہ اگر عورت کو حمل ٹھہر گیا تو اس کی موت واقع ہو جاۓ گی۔ واللہ العالم۔