1
کیا "یا علیؑ مدد" کہنا صحیح ہے؟
اسلامی سلام یہ ہے کہ سلام کرنے والا کہے "سلامٌ علیکم" یا "السلامُ علیکم"۔ اور جواب دینے والا کہے "وعلیکمُ السلام" اور بہتر یہ ہے کہ اس کے ساتھ "و رحمۃ اللہ" کا اضافہ بھی کرے۔ اور جہاں تک "یاعلیؑ مدد" اور "پیر مولا علیؑ مدد" کہنے کا تعلق ہے تو یہ فرقۂ اسماعیلیہ آغاخانیہ کا مذہبی شعار ہے کہ وہ باہمی میل و ملاقات کے وقت یہی جملے کہتے ہیں وبس۔ واللہ العالم۔