1
میں نے کینیڈا کی طرف نقل مکانی کی اور ایک اپارٹمنٹ خریدا۔ اس وقت میں نے ایک مقناطیسی قطب نما کی مدد سے قبلے کی سمت معلوم کی، اور 7 سال سے کچھ زیادہ عرصے نمازیں ادا کی۔ اسی دوران میں نے اپنے والد کی قضا نمازیں بھی ادا کیں۔ اب مجھے معلوم ہوا کہ وہ سمت غلط تھی اور صحیح سمت کا پتہ چلا ہے۔
براۓ مہربانی ان نمازوں کے بارے میں حکم بتائیں۔
اگر غلطی معمولی تھی یعنی آپ نے اصلی سمت قبلہ کے دائیں یا بائیں جانب پڑھی ہیں تو پھر پڑھی ہوئی نمازیں صحیح ہیں انشاءاللہ۔ اور اگر غلطی بہت زیادہ تھی یعنی آپ نے قبلہ کی طرف پشت کرکے پڑھی ہیں تو پھر وہ نمازیں باطل ہیں اور ان کا اعادہ کرنا پڑے گا۔ واللہ العالم۔