1

سُؤَال:

آپ کی ایک نام نہاد مرجع کے بارے میں کیا راۓ ہے جو کہتا ہے کہ "علیؑ اللہ ہیں" نعوذ باللہ، اور اس قسم کے دوسرے لوگ؟

جواب:

مذہبِ ‎شیعہ کے اصول و فروع ہر کہ و مہ کو معلوم ہیں۔ مذہبِ ‎شیعہ، جو کہ حقیقی اسلام کی حقیقی تفسیر و تعبیر کا نام ہے، اس کے اصولِ اسلام تین ہیں:

1۔ توحید
2۔ رسالت
3۔ قیامت
اور دو اصولِ مذہب یا اصولِ ایمان ہیں:
4- عدل
5۔ امامت
بنا بریں یہاں نام کی بات نہیں ہے بلکہ عقیدہ و عمل اور کام کی بات ہے۔ لہذا جو شخص کسی بھی اعلٰی یا ادنٰی مخلوق کو خالق کہتا ہے یا کسی بندے کو خدا کہتا ہے وہ ‏غالی ہے، دشمنِ خدا ہے اور خارج از اسلام  ہے۔