1
کیا "نیٹ ورک مارکیٹنگ" (وہ کام جس میں کمیشن لیا جاتا ہو) فقۂ جعفریہ میں صحیح یا جائز ھے؟
اگر دیانتداری اور ایمانداری سے کام لیا جاۓ نہ کم قیمت چیز کو چرب بیانی کر کے بڑھایا جاۓ اور نہ بیش قیمت چیز کو غلط بیانی سے گھٹایا جاۓ بلکہ محنت کر کے مالک کو اس کے مال کی صحیح قیمت دلوائی جاۓ اور خریدار کو بھی جعل سازی سے بچایا جاۓ اور اس کی رقم کو ضائع ہونے سے بچایا جاۓ تو پھر حق زحمت کے طور پر کمیشن لینا جائز ہے۔ واللہ العالم۔