1

سُؤَال:

مورٹگیج کے بارے میں شرعی حکم کیا ہے کیونکہ مغرب میں رہنے والے حضرات مورٹگیج (پراپرٹی پر سُودی قرضہ) لیتے ہیں؟

جواب:

 بامرِ مجبوری سُودی قرضہ لینا پڑ جاۓ تو اس کے جواز کا شرعی حیلہ فقہاء نے یہ تجویز کیا ہے کہ قرضہ لیتے وقت یہ ارادہ کیا جاۓ کہ جس قدر وہ قرضہ لے رہا ہے اتنا ہی اس کے ذمہ شرعا" واجب الادا ہے اور جب وہ اصل رقم ادا کر چکے تو اب وہ شرعا" فارغ الذمہ ہو جاۓ گا۔ اور جب سُود والی رقم ادا کرنا چاہے تو ارادہ یہ کرے کہ وہ اسکی رقم ہے جو وہ بنک کو ہبہ کر رہا ہے۔