1
کیا قمیص اتار کے ماتم کرنا جائز ہے؟
جب کوئی نامحرم عورت نہ دیکھ رہی ہو تو پھر ایسا کر سکتے ہیں۔
2
میں ماتم کرنے اور زنجیرزنی کے بارے میں آپ کا فتوی لینا چاہتا ہوں، خصوصا" اس قسم کی زنجیر زنی جس سے موت واقع ہونے کا خطرہ ہے۔
جہاں تک ماتم کا تعلق ہے تو وہ تو قانون قدرت اور آئین فطرت کے مطابق جائز ہے کیونکہ فطرت کا تقاضا ہے کہ جب آدمی کا غم زیادہ ہو جاۓ تو بعض اوقات ہاتھ بے قابو ہوجاتے ہیں، اور منہ یا سینے پر پڑتے ہیں جو کہ فطری ماتم ہے۔ اور جہاں تک اس زنجیرزنی یا قمع کے ماتم کا تعلق ہے جس سے جان بھی جا سکتی ہے، تو اس کی ہمارے محقق فقہاء اجازت نہیں دیتے کیونکہ جان اللہ تعالی کی مقدس امانت ہے جو اس نے اپنی بندگی بجا لانے کے لیے عطا کی ہے۔ لہذا اس کا تلف کرنا جائز نہیں ہے۔ ارشاد قدرت ہے:
وَلاَ تُلْقُواْ بِأَيْدِيكُمْ إِلَى التَّهْلُكَةِ (البقرۃ 195)
"(اپنے آپ کو) اپنے ہاتھوں ہلاکت میں مت ڈالو۔"