1
براۓ مہربانی، علمِ رجال کی بنیاد پر "محمد بن جریر طبری" کی حیثیت واضح فرمائیں، اور اس کی کتاب "نور المعجزات" کی حیثیت کیا ہے؟
تاریخ میں دو شخصیتں ایسی ملتی ہیں جن کا نام بھی ایک ہے یعنی "محمد" اور والد کا نام بھی ایک ہے یعنی "جریر" اور نسبت بھی ایک یعنی "طبری"۔ مگر ایک کا تعلق علماۓ اہلسنت سے اور دوسرے کا علماۓ اہل تشیع سے ہے اور یہ امتیاز ان کے دادا کے نام سے ہوتا ہے۔ سُنی ابنِ جریر کے دادا کا نام "یزید" ہے اور شیعہ ابنِ جریر کے دادا کا نام "رستم" ہے۔
دونوں [یعنی "محمد ابن جریر ابن یزید طبری" اور "محمد ابن جریر ابن رستم طبری"] جلیل القدر اور ثقہ ہیں۔ اول الذکر کی "تاریخِ طبری" اور "تفسیرِ ابنِ جریر" اور ثانی الذکر کی "المترشد" اور "دلائل الامامۃ" مشہور کتابیں ہیں۔ اور جہاں تک "نور المعجزات" کا تعلق ہے وہ ہماری نظر سے نہیں گزری اور نہ ہی اس کا نام ان کی فہرستِ تالیفات میں پڑھا ہے۔ واللہ العالم۔