1

سُؤَال:

نبی اور رسول ميں کيا فرق ہے؟

جواب:

عام طور په علمِ کلام ميں يه لکھا ہے که نبی اس کو کہتے ہيں که جو الله کی طرف سے دين پہنچاۓ، دين بتاۓ، لوگوں کو راهِ راست کی ہدايت فرماۓ؛ يه ضروری نهيں که صاحبِ شريعت بھی ہو، ہو سکتا ہے کسی اور نبی کی شريعت کا مبلغ بن کے آۓ۔ پر رسول وه ہوتا ہے جو صاحبِ کتاب بھي ہو، جو صاحبِ شريعت بھي ہو۔
اس کے علاوه احاديث ميں ايک اور فرق بھی ہے، جو "اصولِ کافی" (باب الفرق بين النبي و الرسول) ميں ہے: نبی وه ہوتا ہے جو فرشتے کو خواب ميں ديکھتا ہے، اس کی آواز کو سنتا ہے، بيداری ميں نهيں ديکھتا۔ رسول وه ہے جس کا درجه ذرا بلند ہے که وه خواب کے علاوه حالتِ بيداری ميں فرشتے کو ديکھتا بھی ہے، اس کے پيغام کو سنتا بھی ہے۔
بہرحال نبی سے رسول کا درجه بلند ہے۔ عام مشہور کے مطابق 1,024,000 تو نبی تھے جن ميں سے 313 رسول تھے، 313 ميں سے 5 اولوالعزم تھے:

  1. جنابِ نوحؑ
  2. جنابِ ابراهيمؑ
  3. جنابِ موسیؑ
  4. جنابِ عيسیؑ
  5. جنابِ پيغمبرِ اسلام صلی الله عليه وآله وسلم۔