1
حاکم الشرع کسے کہتے ہیں؟
حاکمِ شرع دراصل تو نبیؐ و امامؑ ہوتے ہیں البتہ غیبتِ امام (عج) کے دوران علماۓ اعلام اور مجتہدینِ کرام حاکمِ شرع کہلاتے ہیں۔
2
میں تقلید کے بارے میں سوال پوچھنا چاہتا ہوں، کیا یہ اجتہادی مسئلہ ہے یا تقلیدی؟
یہ اجتہادی مسئلہ ہے نہ کہ تقلیدی کیونکہ تقلید میں تقلید کرنا جائز نہیں ہے۔ انسان فطرۃً مدنی الطبع واقع ہوا ہے ہر ہر معاملے میں دوسرے بنی نوع کے تعاون کا محتاج ہے۔ اگر بیمار ہو جاۓ تو ڈاکٹر کا محتاج، مقدمہ لڑنا چاہے تو وکیل کا محتاج، اگر کپڑا سلوانا چاہے تو درزی کا محتاج، اور اگر مکان بنوانا ہو تو مستری کا محتاج تو اگر آدمی خود عالمِ دین نہ ہو اور دین پر عمل کرنا ہو تو کیا وہ عالمِ دین کی طرف رجوع کرنے کا محتاج نہیں ہوگا؟ جب آدمی اس بارے میں جدوجہد اور غور و فکر کرے گا تو یقیناً اس نتیجہ پر پہنچے گا کہ ہاں وہ ضرور محتاج ہے۔ اسی کا نام تقلید ہے! یعنی رجوع الجاهل الى العالم (جاہل کا عالم سے رجوع کرنا۔)