1

سُؤَال:

ايک پیش نماز کيا ايک سے زائد بار نماز عيدين پڑها سکتا ہے؟

جواب:

جو پيش نماز ایک بار عيد کی نماز ایک جگه پڑها لے، اسی دن کی نمازِ عيد دوباره نهيں پڑها سکتا۔
یہی حکم نمازِ جمعه اور عام پنجگانہ نماز کی جماعت کا بھی ہے۔

2

سُؤَال:

 کیا ایک عورت کے لیے جماعت کرانا جائز ہے جس میں مرد بھی اس کی اقتدا کر رہے ہوں؟

جواب:

عورت عورتوں کو تو نماز پڑھا سکتی ہے مگر کسی مرد کے لیے عورت کی اقتداء میں نماز پڑھنا جائز نہیں ہے۔

3

سُؤَال:

کیا ہم سنی امام کے پیچھے نماز ادا کرسکتے ہیں؟

جواب:

اسلامی رواداری کی خاطر اپنی اذان و اقامت کہہ کر اور فرادیٰ کی نیت کر کے اہلسنت پیشنماز کے پیچھے نماز پڑھی جا سکتی ہے۔