1
میں مسلمان ہونے پر غور کر رہا ہوں۔ پیدائش کے وقت مجھے مختون نہیں کیا گیا تھا، تو کیا مسلمان ہونے کے لیے میرے لیے مختون ہونا لازمی (واجب) ہے؟ یا اس کی صرف تاکید ہے؟
مجھے یہ معلوم کر کے خوشی ہوئی ہے کہ آپ مسلمان ہونے پر غور کر رہے ہیں۔ ارشاد قدرت ہے کہ:
وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا وَإِنَّ اللَّهَ لَمَعَ الْمُحْسِنِينَ (العنکبوت 69)آپ تحقیق و جستجو جاری رکھیں حق مل جاۓ گا انشاءاللہ۔
"جو لوگ حق و حقیقت کو تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو ہم ان کو سیدھا راستہ دکھا دیتے ہیں۔"
باقی رہا ختنہ کا مسئلہ تو یہ واجب ہے، اور اس میں کوئی پیچیدگی نہیں ہے۔ آپ خاموشی سے کسی بھی سرجن سے کرواسکتے ہیں کچھ دن میں ٹھیک ہو جائیں گے اور کسی کو کانوں کان خبر بھی نہ ہوگی انشاءاللہ۔