1
کیا عقیق پہننا صحیح ہے؟ کیا یہ ہماری قسمت پر اثر انداز ہوتا ہے اور اسے خوش حالی میں بدلتا ہے؟
جو بات ارشاداتِ سرکارِ محمدؐ و آلِ محمدؑ سے ثابت ہے وہ یہ ہے کہ ہر پتھر کے کچھ خواص ہوتے ہیں جو ہر شخص کے لیے نیک، مفید اور فائدہ مند ہوتے ہیں مثلا" عقیق خصوصا" سرخ رنگ کا عقیق پہن کر نماز پڑھنے کا ثواب بہت زیادہ ہے مگر وہ انسان کی قسمت پر اثر انداز نہیں ہوتا، یاقوت قوتِ قلب کے لیے مفید ہےاور فیروزہ وسعتِ رزق کا مؤجب ہے و علی ھذا القیاس۔